انکولہ:15؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)رواں سال دو تین ماہ پہلے اترکنڑا ضلع کےکچھ مقامات سیلاب سےکافی متاثر ہوئے تھے اور گھروں وغیرہ کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتےہوئے نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کے اشتراک سے جماعت اہل سنت الجماعت کرناٹکا کی جانب سے 50متاثرہ خاندانوں میں فی کس 5000روپئے تقسیم کئے گئے۔
کل 50خاندانوں کے درمیان فی کس 5ہزار روپئے کے مطابق کل 2،50000 روپئے تقسیم کئے جانے کی جانکاری جماعت کے ذمہ داران نے دی ہے۔ اس موقع پر جماعت اہل سنت الجماعت کے ریاستی صدر مولانا سید تنویر ہاشمی بیجاپور، شمس الدین قاضٰ ، محمد علی قاضی ، مولانا نیاز عالم، مولانا عبدالحکیم، فورم کے صدر امتیاز عمرشیخ ، عبدالکریم شیخ، کاروار شاخ کے صدر امتیاز بخاری وغیرہ موجود تھے۔